نائجیریا،11فروری(ایجنسی) افریقی ملک نائجیریا کی حکومت نے بتایا ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں سامان اور مسافروں سے لدی کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم آٹھ مسافر ڈوب گئے ہیں۔کشتی مسافروں اور سامان کو لے کر جیگاوا ریاست کے
جاہون ضلع کی جانب روانہ تھی کہ وہ زیر پانی کسی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔ مقامی حکومت کے مطابق ٹکرانے کے بعد کشتی میں افراتفری پھیل گئی اور جان بچانے کے لیے مسافروں نے دریا میں چھلانگیں لگا دیں۔ مقامی لوگوں نے آٹھ دوسرے مسافروں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ یہ حادثہ بدھ کی سہ پہر میں پیش آیا تھا۔